11 نومبر 2026 - 08:53
ہم ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، بریگیڈیئر جنرل موسوی + ویڈیو اور تصویریں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے اس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: ایرو اسپیس فورس کے قابل قدر کمانڈروں سے ورثے میں ملنے والی صلاحیتیں آج عظیم ایرانی عوام کی حفاظت اور دشمنوں کے سامنے مسلح افواج کے عظیم کمانڈر انچیف کی فرامین کی پیروی کے لئے ایک مضبوط اور قابل اعتماد دفاعی ہتھیار ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے اس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی کی تقریب میں، جو مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، میجر جنرل ڈاکٹر عبداللہی کی موجودگی میں منعقد ہوئی، اس فورس کے کمانڈروں کی ورثے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ایرو اسپیس فورس کے قابل قدر کمانڈروں سے ورثے میں ملنے والی صلاحیتیں آج عظیم ایرانی عوام کی حفاظت اور دشمنوں کے سامنے مسلح افواج کے عظیم کمانڈر انچیف کی فرامین کی پیروی کے لئے ایک مضبوط اور قابل اعتماد دفاعی ہتھیار ہیں۔

سپاہ پاسداران - ایرواسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی + تصاویر

بریگیڈیئر جنرل موسوی نے مزید کہا: "آج ہم خطے اور خطے سے باہر ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے قابل قبول اور قابل اعتماد طریقے سے تیار ہیں۔"

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

انھوں نے زور دے کر کہا: "دشمن ہمارے ملک پر للچائی نظریں نہ جمائیں، کیونکہ انہیں یہاں سے کچھ نہیں ملے گا۔"

سپاہ پاسداران - ایرواسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی + تصاویر

بریگیڈیئر جنرل پاسدار سید مجید موسوی نے مزید کہا: "ہم ان عظیم عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے ـ جنہیں آج معجزاتی اللہ نے مبعوث فرمایا ہے، اور جنہوں نے 9 ماہ سے زیادہ عرصے تک میدانوں اور سڑکوں میں اپنی قابل قدر موجودگی کا مظاہرہ کیا ہے، ـ ان شاء اللہ دشمنوں کے سامنے اپنی مضبوطی، استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں گے اور انہیں کسی بھی قسم کی غلطی اور چوک کے اعادے سے باز رکھیں گے۔"

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا: "البتہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ان کی تمام صلاحیتوں، مفادات اور تنصیبات کو خطے اور خطے سے باہر، نشانہ بنائیں گے اور دشمن کے لئے شکست اور ہزیمت کے سوا کچھ نہیں چھوڑیں گے۔"

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

بریگیڈیئر جنرل موسوی نے اس فورس کے مجاہدوں کی مسلسل تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "ایرو اسپیس فورس کے مجاہدین گذشتہ دو جنگوں کی طرح، پھر بھی اسلامی نظام کے دفاع کے لئے جنگ کے تمام میدانوں میں حاضر ہوں گے۔"

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

انھوں نے کہا: "ان شاء اللہ مواقع اور تیاریوں کی تخلیق کے ہر مرحلے کے اختتام پر، آپ ایرو اسپیس فورس کی جنگی تنظیم میں نئی مصنوعات، ہتھیار اور ساز و سامان دیکھیں گے۔"

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha